مظفرنگر۲۵؍اکتوبر(شاہدحسینی؍ایس او نیوز)سماجک ویلفئر سوسائٹی کی جا نب سے ۳۰؍فٹا روڈ کھالاپار ڈاکٹر شمشاد کی کلینک پر آج ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکے لگائے گئے اور تھائریڑ کی بھی مفت جانچ کی گئی سوسا ئٹی کے سکریٹری نفیس انصاری نے بتا یا کہ یہ سوسائٹی کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ دودن لگایا جا ئے گا.اسی طرح حاملہ عورتوں میں جو خون کی کمی آجاتی ہے اس کی جانچ کرائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ لگا نے گا مقصد معاشرہ سے بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے جس سے ہر بچہ ،بڑا صحت وتندرستی کی نعمت سے سرفراز ہو کر خوشحالی کی زندگی گزار سکے آج ہم نے یہ کیمپ دودن کے لئے لگایا ہے ضرورت ہوگی پھر بھی اسی طرح کا کیمپ لگایا جا ئے گا. اس موقع پر سوسائٹی کے صدر شفیق احمد کے علاوہ یوسف خان،ڈاکٹر شمشاد احمد،محمد افضل،محمد اکرامایڈوکیٹ،محمد ارشاد،محمد رمضانی،روینا،مہتاب خان،نفیس احمد،نور محمد،ڈاکٹر نوشاد،محمد شہزاد،تنویر علی،دلشاد احمد،ڈاکٹر ساجد،شہزاد انصاری،سلیم علوی،حاجی ذکریا،سعید احمد،مستری مدثروغیرہ موجود رہے.